ابنا: حزب اللہ لبنان کی دینی کونسل کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے آج بیروت میں ایک تقریب میں ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم پر عرب ملکوں کی خاموشی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک صیہونی حکومت کے بجائے شام کے خلاف بغض و کینہ نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں شام مخالف کانفرنس کے بعد دہشتگردوں کے ہاتھوں نہتے عوام کے قتل عام اور ملک کی تباہی میں تیزی آئي ہے اور اس سے صاف واضح ہوگيا کہ شام میں تباہی پھیلانے والوں کا سرغنہ امریکہ ہے۔ شیخ محمد یزبک نے شہرصیدا میں امن قائم کرنے میں فوج کے کردار کوسراہا اور کہا کہ فوج نے صیدا میں صیہونی دھمکیوں کے مقابل اپے وطن کا دفاع کیا ہے۔شہر صیدا میں سعودی عرب اور قطر کا حمایت یافتہ وہابی دہشتگرد گروہ جس کا سرغنہ احمد اسیر تھا فتنے پھیلا رہا تھا جس کے خلاف فوج نے کاروائياں کرکے اس کے ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435113
حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی حمایت پر مبنی بعض عرب ملکوں کے موقف کی مذمت کی ہے۔